May 23, 2022 06:30 pm
views : 249
Location : domestic place
Islamabad- Miftah Ismail again says no hike in petroleum prices, but hints at rise in interest rate
پٹرول مہنگا نہیں کرسکتے،حکومت کا آئی ایم ایف سے مزید وقت لینے کا فیصلہ -وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف چاہتا ہے ملکی معیشت کی رفتار سست کی جائے، آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے اچھی خبر لے کر آؤں گا
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے اس وقت قوم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی متحمل نہیں ہوسکتی، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کامعاہدہ کیا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت ہر جگہ بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ، شوکت ترین کے دعوؤں پر ہنسی آتی ہے، بتائیں کہاں پیسےچھوڑ کر گئے،پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے نقصان ہورہا ہے ۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سے آج ملک میں ایندھن کی کمی ہے، انہوں نے سی پیک معاہدے کو بھی نقصان پہنچایا، یہ دھرنا دھرنا کھیل کراپنی سیاست کو چمکا رہے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی نہیں دیں گے بلکہ 30 روپے فی لیٹر ٹیکس لگائیں گے، عمران خان اور شوکت ترین نے جو عدہ کیا ہے اس حساب سے ایندھن پر سبسڈی ختم کرکے پھر 30 روپے فی لیٹر ٹیکس لگانا ہے، عمران اور شوکت ترین کے فارمولے سے ڈیڑھ سو روپے ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی، ان لوگوں نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا جس کا نتیجہ ہم بھگت رہے ہیں، یہ ایک لکھا ہوا معاہدہ ہے۔