May 23, 2022 06:35 pm
views : 252
Location : domestic place
Karachi- Dollar flies high, rises to Rs201.00 in Interbank
انٹر بینک میں ڈالر 201 روپے کا ہوگیا,پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی شدید مندی کا شکار، انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گرگیا
انٹر بینک میں ڈالر86 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے کا ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ڈالر کی انٹربینک میں قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر نے اپنی ڈبل سینچری مکمل کی تھی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی شدید مندی کی لپیٹ میں ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے آغاز کے 30 منٹس میں ہی ہنڈرڈانڈیکس میں 488 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہینڈریڈانڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے گر گیا اور 42 ہزار612 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آج آگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے مونیٹری پالیسی جاری کرے گا، جس میں انویسٹرز سو سے ڈیڑھ سو بیسسز پوائنٹس کا اضافہ دیکھ رہے ہیں۔