May 23, 2022 06:47 pm
views : 249
Location : domestic place
Islamabad- Imran Khan's politics is the politics of anti-Pakistan lobby, Ahsan Iqbal
لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو قانون اپنا راستہ لے گا، احسن اقبال نے کہا انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں،الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے-وزیر منصوبہ بندی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 2014ء سے ملک میں پولرائزیشن پھیلانے اوراداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہریوں اور اداروں میں بداعتمادی پیدا کرنا اور قومی اداروں کی قیادت کی کردار کشی کرنا وہ ٹولز ہیں جو ہائبرڈ وارز میں دشمن استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا یہ فیصلہ اتحادی حکومت کی لیڈرشپ کو کرنا ہے۔ آئینی طریقے سے جمہوری حکومت تبدیل ہوئی ہے۔ہم جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں جو کام آئین و قانون کے مطابق ہوگا اسے سراہیں گے۔
وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی فلم ختم ہوئی تواب آزادی پاکستان کی فلم شروع ہوگئی ہے۔ نیازی نوجوانوں کو نفسیاتی غلام بنا رہا ہے کہ پاکستان غلام قوم ہے۔ ایٹمی ملک غلام نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی اسے میلی آنکھ سے دیکھ سکتا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کی 4 سالہ عذاب حکومت کی معاشی بدحالی کے اثرات کئی سالوں تک رہیں گے۔معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی اسے4 ہفتوں میں کیسے ٹھیک کریں۔افراط زر قابو میں لانے کے لئے وقت لگے گا۔ عمران خان اورمشیروں کو خراب معیشت کا جواب دینا ہوگا۔