May 24, 2022 05:29 pm
views : 266
Location : domestic place
Islamabad- Federal Govt imposes section 144 Sindh and Punjab
اسلام
آباد، پی ٹی آئی آزادی مارچ روکنے کیلیے حکومت کے 2 پلان تیار-سندھ اور
پنجاب میں ایک ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ، شیخ رشید نے پولیس ہراسانی کے خلاف
عدالت سے رجوع کرلیا
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے شہباز حکومت نے 2 پلان تیار کرلیے ہیں۔
میڈیا
رپورٹ کے مطابق پلان اے کے تحت ریڈ زون کو مکمل سیل ہوگا اور صرف ایک
راستہ ہی کھلا ہوگا، زیرو پوائنٹ، فیض آباد، بارہ کہو، روات، گولڑہ پر
کنٹینرز لگائے جائیں گے اور مارچ کے شرکا کو زیرو پوائنٹ سے آگے نہیں جانے
دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے
دفعہ 144نافد کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
ہےکہ کارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اورپولیس اہلکارکی موت کے ذمہ داررانا ثنا
اللہ اورحمزہ شہباز ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں
کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اور ڈپٹی
کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔