May 24, 2022 05:34 pm
views : 255
Location : domestic place
Islamabad- II phase of inflation will come from the IMF, Economist
اسلام آباد، آئی ایم ایف سے مہنگائی کا دوسرا مرحلہ آئے گا-معاہر معاشیات نے کہا ابھی تو مہنگائی ہے ہی نہیں ، مہنگائی کا دوسرا مرحلہ ہولناک قسم کا ہے
معاہر معاشیات مزمل اسلم نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل ہی قائم مقام گورنر کا بیان آیا بات چیت 25 مئی کے بعد سے شروع ہوگی، ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھ رہی آہی ہے۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مہنگائی کا دوسرا مرحلہ آئے گا، ابھی تو مہنگائی ہے ہی نہیں ، مہنگائی کا دوسرا مرحلہ ہولناک قسم کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بولنے سے مدت پوری نہیں ہوجاتی ،ان کے پاس سیٹیں ہی کتنی ہیں، اچھا پلان دیں گےتو رہ سکیں گے ورنہ عوام اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ، ان کے پاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے معاہر معاشیات کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے میرے پاس بھی آجائیں ، مجھےکوئی خوف نہیں ہے۔
آئی ایم ایف مذاکرات سے متعلق مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت نےآئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنی ہیں، شرائط پوری نہیں کیں توونڈوشاپنگ کرکےواپس آجائیں گے، انہوں نے کہا تھا کہ آتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام ختم کردیں گے، اتنی ہی خود دداری تھی تو جاکر کیوں آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو لوگوں کے گھر بھیجنے سے کچھ نہیں ہوتا،کچھ کرکے دکھائیں، راتوں رات انہوں نےقبضہ کیاان کوسمجھ ہی نہیں آرہاکہ کرنا کیا ہے۔