May 24, 2022 05:42 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Islamabad- National Institutes of Health has issued an alert to stop the spread of monkey pox
منکی
پوکس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے قومی ادارہ برائے صحت کا الرٹ جاری-دنیا میں
منکی پوکس کے 92 تصدیق شدہ اور 28 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اسپتالوں کو
بھی آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
وفاقی اور صوبائی صحت حکام نے منکی پوکس کے مشتبہ کیسز کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
ملک کے تمام داخلی راستوں بشمول ایئرپورٹس پر مسافروں کی نگرانی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
ملک
بھر کے بڑے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی آئسولیشن وارڈ قائم کرنے
کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے ماہرین نے
خبردار کیا ہے کہ اس وقت دنیا میں منکی پوکس کے 92 تصدیق شدہ اور 28 مشتبہ
کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ منکی پوکس وائرس جانوروں سے
جانوروں اور اب انسانوں میں منتقل ہوگیا ہے، منکی پوکس وائرس متاثرہ شخص کو
ہاتھ لگانے اور رطوبت لگنے سے لگتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ
منکی پوکس کی ایک سے دوسرے انسان میں منتقلی کو روکا جاسکتا ہے۔ ایسا کوئی
ثبوت نہیں کہ منکی پوکس وائرس میں کوئی میوٹیشن ہوئی۔
عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اب تک 200 سے کم تصدیق شدہ اور مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔