May 24, 2022 05:46 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- Due to the climate crisis, the possibility of deadly heat waves in Pakistan has increased 30 times
موسمیاتی
بحران کے باعث پاکستان میں جان لیوا ہیٹ ویوز کا امکان 30 گنا بڑھ
گیا-تحقیقی ٹیم کے مطابق پاکستان کو ہر 5 سال میں کم از کم ایک بار شدید
ہیٹ ویوز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
موسمیاتی بحران کے نتیجے میں پاکستان میں ہیٹ ویو کا امکان عام حالات کے مقابلے میں 30 گنا سے زیادہ بڑھ جائے گا۔
یہ
بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ اس وقت عالمی درجہ
حرارت میں صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.2 سینٹی گریڈ اضافہ ہوچکا ہے
اور اگر یہ اضافہ 2 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تو پاکستان کو ہر 5 سال میں کم
از کم ایک بار شدید ہیٹ ویوز کا سامنا ہوگا۔
مارچ 2022 برصغیر میں بہت
زیادہ خشک گزرا تھا، پاکستان میں 62 فیصد کم بارشیں ہوئیں ، اپریل میں ہیٹ
ویوز کی شدت بڑھی جبکہ مئی میں مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ
سے زیادہ ریکارڈ ہوا۔
تحقیقی ٹیم میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والے
موسمیاتی سائنسدان ڈاکٹر فہد سعید نے بتایا کہ سب سے پریشان کن بات برصغیر
میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے متعلق مطابقت پیدا نہ کرنا ہے۔
انہوں
نے کہا کہ اگر دنیا ڈیڑھ سینٹی گریڈ بھی گرم ہوگئی تو صورتحال کتنی خراب
ہوسکتی ہے اس کا تصور ہر کوئی کرسکتا ہے، جبکہ ڈیڑھ سینٹی گریڈ سے زیادہ کا
اضافہ متاثرہ آبادی کی بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوگا بالخصوص اگر اس سے
مطابقت اور روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے جائیں۔