May 25, 2022 08:44 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Islamabad- President Arif Alvi called joint session of Parliament
اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا -پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 26 مئی بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صدر نے پارلیمان کا آخری مشترکہ اجلاس گزشتہ برس نومبر میں طلب کیا تھا جس میں پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2021 سمیت دیگر بلز منظور کرائے تھے۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔
پی ٹی آئی حکومت نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خاتمے کو غیر ملکی سازش قرار دیا تھا اور احتجاجاً قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بعدازاں 14 اپریل کو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بحیثیت قائم مقام اسپیکر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 123 اراکین کے استعفے منظور کر لیے تھے۔
تاہم پی ٹی آئی اراکین کو اب تک قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔