May 25, 2022 08:45 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan and UK have long-standing partnership, PM Shehbaz Sharif
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے-وزیراعظم شہباز شریف نے پر امن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پربھی زور دیا-برطانیہ اوردیگرممالک کےافرادکے انخلا کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان،برطانیہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے آگے بڑھنے سےدونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کے فروغ ملے گا۔ برطانیہ کے وزیر برائے مسلح افواج جیمز ہیپی سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری ہے جو تاریخی روابط اور عوام سے عوام کے تعلقات پر قائم ہے۔۔وزیراعظم نے کہاکہ رواں سال دونوں ملک سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پر امن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ 4کروڑافغانوں کی بہبود اہم ترجیح ہونی چاہیے۔یوکرین کی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ جاری تنازعے سے ترقی پذیر ملکوں پر اثرات مرتب ہو ں گے۔۔۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
برطانوی وزیرنے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دیرینہ تعلقات کوفروغ دینے کے عزم کااظہارکیا۔انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے افغانستان صورتحال کےبعدبرطانیہ اوردیگرممالک کےافرادکے انخلا کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔