May 25, 2022 08:49 pm
views : 384
Location : different areas
Islamabad- Long March, Roadblocks, Several PTI Workers Arrested
پی ٹی آئی لانگ مارچ، راستے بند، متعدد کارکنان گرفتار-حکومت ایک نئی پریشانی سے دوچار،عمران خان نے کہا اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی ذرائع کے ذریعے اس قسم کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں فریقین نے صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے تحریک انصاف کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح جتھے سے کسی قسم کے معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حکومت کے بعد عمران خان نے بھی معاہدے کی تردید کر دی-
تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ چوروں کا ٹولہ امریکا کے نوکر عوام سے خوفزدہ ہو چکے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے۔ ، ہم ملک کو اکھٹا کرکے آزاد قوم بنائیں گے، مضبوط قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی، سب نے ملک کو آزاد کرنے کےلیے نکلنا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو احتجاج کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 اور جی 9 کے درمیان جگہ فراہم کرنے اور گرفتار وکلا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔