May 25, 2022 08:50 pm
views : 328
Location : different areas
Islamabad- Experts warn over weather in Pakistan
پاکستان میں شدید گرمی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی-ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک، سندھ میں شدید گرم رہنے کی پیشگوئی -جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا
محکمہ موسمیات کی آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، جنوبی پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق جنوبی پنجاب میں آج بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موسم گرم رہے گا، سندھ میں سکھر، موہنجو داڑو، دادو اور مٹھی میں درجہ حرارت سینتالیس تک جانے کی توقع ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیٹ ویو اب معمول بن جائے گی، گلوبل وارمنگ کی موجودہ سطح نے گرمی کی ان لہروں کے امکان کو 30 گنا بڑھا دیا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیٹ ویو سے پاکستان کے شمال میں گلیشیئر پھٹ گیا جس سے دریا کے کنارے موجود بعض علاقے متاثر ہوئے جبکہ بھارت میں فصل متاثر ہوئی اور حکومت نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔