May 25, 2022 08:54 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Lahore- Irrigation water shortage reaches 45%, IRSA warns Provinces
آبپاشی کیلئے پانی کی قلت 45 فیصد تک پہنچ گئی، ارسا نے صوبوں کو خبردار کردیا - پانی کو مؤثر، منصفانہ اور احتیاطی طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے منصوبہ سازی
پاکستان میں آبپاشی کے لیے پانی کی قلت 45 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پانی کی قلت کے سبب انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) صوبوں کو یہ درخواست کرنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ پانی کی شدید قلت کے سبب مستقبل کے لیے دریائے سندھ میں موجود دستیاب پانی کو مؤثر، منصفانہ اور احتیاطی طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے منصوبہ سازی کریں۔
مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں پانی کی قلت کی سنگین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ارسا نے صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹریز سے درخواست کی ہے کہ پانی کی صورتحال میں بہتری تک صوبوں میں موجود پانی کو بغیر کسی ضیاع کے استعمال میں لائیں۔
مزید کہا گیا کہ آبپاشی کے لیے پانی میں بہتری جون کے درمیان میں متوقع ہے۔
ارسا نے صوبوں کے محکمہ آبپاشی کے سیکریٹریز کو مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ حالیہ دنوں 40 سے 45 فیصد پانی کی قلت کو سندھ اور پنجاب کے بیراجوں میں تقسیم کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں صوبوں میں 5 سے 15 دن کے وقفے کے ساتھ 'انڈس بیسن اِریگیشن سسٹم' میں بڑے پیمانے پر قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس وقت ذخائر میں پانی موجود نہیں ہے۔