May 25, 2022 08:55 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Dollar crosses Rs 200
کراچی، ڈالر 200 روپے سے تجاوز کرگیا- انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر 200 روپے سے تجاوز کرگیا
ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت 200 روپے سے تجاوز کر گئی، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 202 روپے سے 206 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔