May 26, 2022 05:57 pm
views : 219
Location : National Assembly
Islamabad- National Assembly passed a bill to amend NAB rules
اسلام آباد، قومی
اسمبلی میں نیب قوانین میں ترمیم کا بل منظور، نیب کے متعدد اختیارات ختم،
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں ترمیم کے تحت اس وقت تک گرفتاری نہیں
ہوگی جب تک تفتیش مکمل نہ ہو
قومی
اسمبلی کے اجلاس میں نیب کے قوانین میں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا ، ترمیم
کا بل وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیا۔جس کے بعد قومی اسمبلی نے قومی
احتساب بیوروآرڈیننس1999میں ترمیم کا بل منظورکرلیا ، جس کے تحت نیب کے
متعدد اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
کہ نیب اب6ماہ کی حدکےاندرانکوائری کاآغاز کرنےکا پابند ہوگا، اس سے پہلے
نیب4سال تک انکوائری شروع نہیں کرتا تھا، نیب انکوائری کے لیے وقت کی حد کا
پابند نہیں تھا۔
وزیر قانون نے بتایا ترمیم کے تحت ریمانڈ کی مدت 90دن
سے کم کر کے 14روز کر دی گئی، نیب 6ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا پابند ہو
گا، قانون میں آئین کے منافی کوئی چیز نہیں ڈالیں گے۔
اعظم نذیر تارڑ
کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری مخصوص کیسز میں ہوگی اور نیب
گرفتارشدگان کو24گھنٹےمیں احتساب عدالت میں پیش کرنے کا پابندہوگا، کیس کے
دائر ہونے کے ساتھ ہی گرفتاری نہیں ہوسکتی اور نیب گرفتاری سے پہلے ٹھوس
ثبوت کی دستیابی یقینی بنائے گا۔
وزیر قانون نے بتایا کہ بغیر کسی ثبوت
کے سول سرونٹس کو جیل میں ڈالا گیا ، سیاستدانوں کو انکی آواز تبدیل کرنے
کیلئےاس نیب کے قانون کو استعمال کیا گیا، ججز نے کہا کہ نیب کو سیاستدانوں
کو دیوار سے لگانے کے لئے استعمال کیا گیا۔