May 26, 2022 06:08 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Islamabad- will raise the issue of punishment against Malik in all international forums, Mishal Mallack
اسلام
آباد، یاسین ملک کی بہادری پر فخر،مشن کو آگے بڑھائیں گے، مشال ملک کہتی
ہیں مودی چھپ کر وار کرنے کی بجائے سامنے آکر کشمیریوں کا مقابلہ کرے
حریت
رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی بہادری
اورہمت پرفخرہے، تمام کشمیری یاسین ملک کےمشن کوآگےبڑھائیں گے۔
مشال ملک
کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نےعدالت سےجوسوالات کیے ان کےجوابات نہیں دیے
گئے، مودی چھپ کروارکرنےکی بجائےسامنےآکرکشمیریوں کامقابلہ کرے۔
انہوں
نے مزید کہا کہ یاسین ملک کےخلاف سزا کا معاملہ تمام عالمی فورمز میں
اٹھائیں گے، بھارت نےکشمیریوں کے مقدمے میں لڑنے والے وکلا کو بھی تشدد کا
نشانہ بنایا، یاسین ملک نے جج سےکہا کہ وہ زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے۔