Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 27, 2022 05:23 pm views : 252

Location : Domestic Place

Islamabad- Overseas Pakistanis have not been deprived of their right to vote, says Law Minister
  • Urdu

اسلام آباد، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، وفاقی وزیر قانون کہتے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کرانا اور اس کا طریقہ کار وضع کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے لیکن پی ٹی آئی نے بہت عجلت میں اس بل کو منظور کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے 23 بلوں کے درمیان بل رکھ کرآدھے گھنٹے میں منظورکیا۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، ہم اوور سیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی بھی دینا چاہتے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے وقت درکار ہے اور الیکشن کمیشن نےکہا ہے کہ فوری انتخابات ای ووٹنگ یا ای وی ایم سے ممکن نہیں جب کہ ہم نے ای وی ایم کے لیے بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراستعمال کرے، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جب جس انتخابات میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید  کہا کہ نیب قوانین ایک آمرنے متعارف کرائے تھے اور نیب قوانین سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیے گئے، نیب نے سیاست کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا،  عدالت نے لکھا کہ نیب کو پولیٹیکل انجینرنگ کیلیے استعمال کیاجارہا ہے۔

Recent News

Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved