May 27, 2022 05:25 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Peshawar- Imran says ended long march to avoid bloodshed
پشاور، کسی سے ڈیل نہیں ہوئی، اسلام آباد میں بیٹھ جاتا تو خون خرابا ہوتا، عمران خان کہتے ہیں حکومت کو چھ دن دیے ہیں، اگر الیکشن کا اعلان نہ ہوا تو اب تیاری کر کے نکلیں گے
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرامن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، رات کے اندھیرے میں لوگوں کے گھروں پر حملے کیے گئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ ہم انتشار کرنے کے لیے جا رہے تھے، کیا کوئی اپنے بچوں اور عورتوں کو لیکر جاتا ہے انتشار کرنے کے لیے، جس طرح سے بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، یہ یزید کے فالوورز ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر ان لوگوں نے 30 روپے فی لیٹر پیٹرول مہنگا کر دیا، باہر کی حکومتیں چاہتی ہی نہیں ہیں کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو، اس سے عوام میں بددلی آئے گی اور عوام میں بغاوت پیدا ہو گی، ہمارے اوپر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا کہ قیمتیں بڑھاؤ لیکن ہم نے نہیں بڑھائیں اور عوام کو ریلیف دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت، عدلیہ اور اسٹیلشمنٹ کے پاس 6 روز کا وقت ہے، اس بار مجرموں کی حکومت نے ہمارے ساتھ کیا ہم اس سے بچنے کا پوری تیاری کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا مذاکرات کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ہم یہاں کسی کے ساتھ لڑائی کرنے کے لیے نہیں آئے، ہمارا مقصد جون تک الیکشن ہے، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم نے بھیڑ بکریوں کی طرح اس امپورٹڈ حکومت کے تسلط کو تسلیم نہیں کرنا۔