May 27, 2022 05:28 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Lahore- US dollar depreciated by Rs 200
لاہور، امریکی ڈالر سستا، دو سو روپے کی حد گر گئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپے سستا ہوا ، نئی قیمت دو سو ایک روپے پر ہو گئی
اسٹیٹ
بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و
شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دو روپے 25 پیسے کی بڑی کمی
ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں
امریکی ڈالر کی قیمت 202 روپے 1 پیسے سے کم ہو کر 199 روپے 76 پیسے ہو گئی
ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوا اور نئی قیمت 201 روپے پر ہو گئی ہے۔