اسلام آباد، پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی بعد کی صورتحال، وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم
شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے
کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت
میں اضافے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
شہباز شریف نے ریلیف
پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو
2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ
میں شامل کیا جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن
کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اعلیٰ تعلیم کے بجٹ پر
پلاننگ کمیشن اور وزارت خزانہ کو واضح ہدایات ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ میں کٹوتی
نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن
کمیشن کو مسلم لیگ ن کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے۔
وزیر اعظم
نے ہدایت کی کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے
اور اساتذہ و طلبا کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔