May 30, 2022 06:29 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- Price of Electricity is likely to increase from July 1
اسلام
آباد، پیٹرول کے بعد یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں بھی بڑے اضافے کا
امکان-بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان-بجلی کی قیمت میں
اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں کیا جائے گا
یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔
وزارت
توانائی کے ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف کی مد میں
کیا جائے گا اور اضافےکا فیصلہ 10 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر
نیپرا کے فیصلوں کے بعد ہوگا، نیپرا ان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی
ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر سماعتیں مکمل کرچکا ہے جس کے بعد رواں ہفتے
ہی نیپرا کی طرف سے فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فیصلےجاری
ہونے کے بعد پاور ڈویژن بجلی کی قیمت بڑھانےکاحتمی فیصلہ کرسکے گی اور
نیپرا کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ بھی کرے گی۔
فیول پرائسز، مہنگا ڈالر، گردشی قرضہ اور کمپنیوں کے نقصانات کے سبب بجلی
مہنگی ہوگی تاہم قیمتوں میں اضافہ یکمشت نہیں مرحلہ وار ہو سکتاہے۔
اس
وقت ملک میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ساڑھے 16روپے فی یونٹ سے زیادہ ہے ، نیپرا
اور وزارت توانائی کا فیصلہ آنے پر اوسط بنیادی ٹیرف 24روپے سےتجاوز کر
سکتا ہے۔