May 30, 2022 06:32 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad- proved that the imported government was imposed through external conspiracy, says Imran Khan
اسلام آباد، ثابت ہوگیا کہ بیرونی سازش کے ذریعےامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، عمران خان نے کہا غلامی کی ذہنی بیڑیاں بالآخر ٹوٹ گئیں
سابق
وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26مئی کوشب 1بجےسےصبح8 بجے تک 7 گھنٹے
میں نےکنٹینرسے جو کچھ دیکھا، ثابت ہوگیا بیرونی سازش کے ذریعے
امپورٹڈحکومت مسلط کی گئی پاکستان ہمیشہ کیلئےبدل چکا، فکر و ذہن پرپڑی
غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن
لوگوں پرتشددکرنےوالوں کی تصویریں نظروں کے سامنے ہیں، رانا ثنا، شہبازشریف
،حمزہ شہباز تم نہیں بچو گے،تم سب کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور
جیلوں میں ڈالیں گے۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ سب دیکھ لیا ہے کہ اس بار کس طرح تیاری کرکے آنا ہے،پر امن احتجاج کے حق کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں۔
دوسری جانب عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیا۔