May 30, 2022 06:35 pm
views : 265
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Market Rises
کراچی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان-ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا -انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
حکومت کی معاشی پالیسوں کے اثرات آنا شروع۔۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 360 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔۔ دوسری طر ف ڈا لر کی بھی بے قدری جا ری ہے۔ انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 76پیسے کی کمی ہو گئی ہے۔۔ ایک ڈالر 199 روپے کا ہو گیا ہے۔۔
پیر 30 مئی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح ساڑھے گیارہ بجے دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43210 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا۔