اسلام
آباد، لاپتہ افراد کا معاملہ ، وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی-وزارت
داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا -عدالت نے کہا وفاقی حکومت لاپتہ
افرادکےلواحقین کی شکایات کاازالہ کرے
میڈیا
رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے
دی، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں
کہا گیا ہے کہ کمیٹی چیئرمین وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے، وزیر داخلہ
رانا ثنا اللہ اور وزیرمواصلات مولانااسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شازیہ مری،وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کریں یا ریاست کی ناکامی کا جواز دیں۔
عدالت
نے حکومت کومشرف سے لے کر آج تک تمام وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کرنے کا
حکم دیتے ہوئے کہا کیوں نہ عدالت تمام چیف ایگزیکٹوزپر آئین سے بغاوت
پرکارروائی کرے؟ کیوں نہ شہریوں کولاپتہ کرنے کی پالیسی کی خاموش منظوری پر
ایکشن لیں؟ کیوں نالاپتہ افرادکیسز پر غداری کا مقدمہ چلے؟
عدالت نے
مزید کہا وفاقی حکومت لاپتہ افرادکےلواحقین کی شکایات کاازالہ کرے اور
یقینی بنایا جائےپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسرشپ نہ ہو۔