May 30, 2022 06:40 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Islamabad- Failure to abide by the agreement with IMF will result in huge losses, Rana Sanaullah
اسلام
آباد، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدے پر عمل پیرا نہ ہوئے تو قومی
معیشت کو بڑا نقصان ہوگا، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں اقتصادی ترقی کیلئے
وزیر اعظم نے دلیرانہ فیصلے کئے
وفاقی
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم
ایف ) اس معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہوا تو یہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔
ٹیلی
ویژن نیوز نیٹ ورک کو خصوصی انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء
اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام سے شرائط کے حوالے سے بات چیت
کی جائے گی۔اگر آئی ایم ایف اس معاہدے پر عمل پیرا نہیں ہے تو یہ بہت بڑا
نقصان ہوگا اور معیشت ناگفتبہ صورتحال پر چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا
کہ ہم آئی ایم ایف کی بنیادی شرط کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور سبسبڈیز میں کمی کرنا ہے۔
انہوں
نے بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی
معیشت کی بہتری کیلئے سخت اور دلیرانہ فیصلے لئے گئے ہیں۔