Jun 01, 2022 04:00 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan, Turkey enjoy close collaboration on bilateral, regional forums: PM
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں تجارت کی دعوت کہا ترک تاجروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان بزنس کونسل سےخطاب میرے لئے اعزاز ہے، گزشتہ رات ترکی کےتاجروں سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا کورونا اور یوکرین تنازع کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے، پاکستان اورترکی نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرےکاساتھ دیا ، ترکی نے زلزلے ،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں پاکستان کا بھرپورساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی کیساتھ تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوشش کررہےہیں، دونوں ملکوں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع موجودہیں، پاکستان اور ترکی زبانیں مختلف ہیں مگر ثقافت ایک ہی ہے۔