Jun 01, 2022 04:05 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Islamabad- Long March, PTI filed a petition against possible roundup
دوبارہ لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پی ٹی آئی نے پٹیشن دائر کردی-درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-وفاقی وزیر داخلہ نے کہا فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے
تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست اسد عمر نے دائر کی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تشدد، کارکنان کی گرفتاریوں سے روکنے کا حکم دیا جائے، سیکیورٹی حکام کو رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مارنے سے روکا جائے، پرامن مارچ کا راستہ روکنے کیلئے راستیں اور سڑکوں کو بند نہ کیاجائے، اور احتجاج کیلئے آنے والوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن یا کاروائی نہ جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے، ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا