Jun 01, 2022 04:15 pm
views : 352
Location : Domestic Place
A fire broke out in a well-known department store in Karachi
کراچی کے معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آتشزدگی، آگ تیسرے درجے کی قرار، آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کپڑوں میں لگی-کوئ جانی نقصان نہیں ہوا
ریسکیو حکام کے مطابق جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاؤس عمارت کے بیسمنٹ میں ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، کوئی بھی شخص زخمی یا بے ہوش نہیں ہوا ہے۔
حکام کے مطابق فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں، آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے اور شہر بھر سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، دھواں زیادہ ہونےکےباعث فائر فائٹرز کو مشکلات کاسامنا ہے۔