Jun 01, 2022 04:20 pm
views : 277
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- Decisions will continue to be made without fear, says Chief Election Commissioner
فیصلے بلاخوف کرتے رہیں گے، کوئی ناراض ہوتا ہے یہ اس کا مسئلہ ہے، چیف الیکشن کمشنرکا بیان- پرویز الہٰی نے کہا حکومت الیکشن کی تاریخ دے، صرف کچھ دن کی مہلت ہے، سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے بلا خوف کرتا ہے اور کرتا رہے گا، فیصلوں سے کوئی ناراض یا راضی ہوتا ہے یہ ان کا مسئلہ ہے
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لئے ہمیشہ تیار ہے، لیکن نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن کا کام تو صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہے۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جلد از جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، عمران خان نے حکومت کو کچھ دن کی مہلت دی ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی۔