Jun 01, 2022 04:25 pm
views : 273
Location : Domestic Place
Islamabad- Leading businessman Mian Mansha's plane survives crash
معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ حادثے سے بچ گیا-دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ پیش آیا -میاں منشاء وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں
معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ Nishat-1 حادثے سے بچ گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے کہ ان کا طیارہ Nishat-1 جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں خرابی کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور طیارے میں میاں منشاء خود سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیر پورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔
میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔