Jun 02, 2022 05:39 pm
views : 412
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Shahbaz Sharif warns Imran Khan
اسلام
آباد، وزیراعظم شہباز شریف کی عمران خان کو وارننگ,کہاعمران سیاست کرے
لیکن حد سے تجاوز نہ کرے، کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات
نہیں کر سکتا
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ
روز عمران خان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے
درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک تین ٹکرے ہو جائے گا۔
عمران
خان کے انٹرویو پر سابق صدر آصف علی زرداری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا۔
۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو عوامی عہدے سے نااہل قرار دینے کے
لیے کسی ثبوت کی ضرورت ہے تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے، عمران خان اپنی
سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کی ہمت نہ
کریں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی
دھمکیاں دے رہا ہے-
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کے
حالیہ انٹرویو پر ردّ عمل دیتے ہوئےکہا کہ عمران نیازی عوامی عہدے کیلئے
نااہل ہیں جس کے ثبوت کے لیے ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔
عمران خان نے وہ بات کہی جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں۔