Jun 02, 2022 05:41 pm
views : 442
Location : Domestic Place
Islamabad- Stash Group expresses interest in investing in dairy sector in Pakistan
اسلام آباد، وزیراعطم شہباز شریف کا دورہ ترکی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم خبر آگئی،ستاش گروپ کا پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تین روزہ دورہ ترکی جاری ہے ، وزیراعظم سے سُتاش گروپ کےبورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں ستاش گروپ نے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت 4سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے اور ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی قیادت، عوام اور افواج گہری قربت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کےدرمیان آئندہ ملاقات ستمبر میں اسلام آباد میں ہوگی ہم ستمبر میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔