Jun 02, 2022 05:45 pm
views : 520
Location : Domestic Place
Islamabad- Moody's downgrades Pakistan's rating from stable to negative
اسلام آباد، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لُک جاری کردیا -موڈیزنے آؤٹ لُک میں پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لُک جاری کردیا ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے آؤٹ لُک میں پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے۔
موڈیز
نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ بی تھری قرار دی ہے، اس کے علاوہ موڈیز نے
مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال بھی غیر مستحکم قرار دے دی ہے۔
پاکستان
اپنی تاریخ کے سخت ترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے، حکومت نے قرض کے
معاہدے کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کررکھا ہے، اس مقصد کے لیے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پر 30 روپے فی لیٹر بڑھائی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان نے چین اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں اور عالمی اداروں سے بھی قرض کے حصول کے لئے بات کی ہے۔
موڈیز
کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پاکستان کو
بیرونی خطرات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی خسارہ، روپے کی قدر کم ہونے سے غیر
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ہے اور یہ فیصلہ پاکستان میں سیاسی اور
سماجی خطرے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔