Jun 02, 2022 05:47 pm
views : 442
Location : Domestic Place
Islamabad- Power shortfall reached 7,365 MW, further increase in load shedding
اسلام
آباد، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار تین سو پینسٹھ میگاواٹ پر پہنچ گیا،
لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ,مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی
جارہی, تحریک انصاف نے بڑا مطالبہ کردیا
ملک میں
بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ ہو گیا، اور مختلف علاقوں میں بدترین
لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی
مجموعی پیداوار 19 ہزار 135 میگاواٹ ہے جب کہ کل طلب 26 ہزار 5 سو میگاواٹ
تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن نے اعتراف کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں
میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد
ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جب کہ زیادہ
نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے
مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
وزیربجلی اور وزیرپیٹرولیم سے بدترین لوڈشیڈنگ پر فوری استعفیٰ کا مطالبہ
کرتے ہوئے کہا کہ جوپلانٹ ہمارےدورمیں بندنہ ہوئے وہ اب بندیا 25 فیصد
پیداوار دے رہے ہیں، اس میں سی پیک کےبھی پلانٹ شامل ہیں، بدانتظامی کی
انتہا ہو چکی اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔