پشاور،
عمران خان کی 25 جون تک راہداری ضمانت منظور,عمران خان کا کل ملک گیر
احتجاج کا اعلان ,عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو
تباہ ہوجائیں گے
پشاورہائیکورٹ
میں عمران خان کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی
آئی عمران خان پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان
کی راہداری ضمانت 25جون تک منظور کرلی۔عمران خان کی ضمانت 50 ہزار روپے اور
دو شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک
انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیا ہے۔پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر فرخ حبیب کا ویڈیو بیان جاری کیا
گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ملک میں
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا
جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ
پاکستان کیخلاف امریکا، اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ہے، تینوں ممالک کا
پروگرام پاکستان کو مضبوط نہ ہونے دینا ہے, اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ
کیے تو تباہ ہوجائیں گے۔