بونیر، مجھ پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت لانے اور ہماری حکومت گرانے کے لیے بھارت، امریکا اور اسرائیل نے مل کر سازش کی
بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے، پیسے دیکھ کر زرداری کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں، اسی طرح فضل الرحمان ہے جسے سوچنا چاہیے کہ اسے اللہ نے اتنی ذلت کیوں دی؟ فضل الرحمان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی۔
عمران خان نے کہا کہ ایک نواز شریف ہے جس کے منہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام کبھی نہیں نکلا کیوں کہ شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے تعلقات ہیں، نواز شریف نے کبھی نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کی، مودی پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور وزیراعظم کو دوست کہتا تھا۔
غداری کے مقدمے پر انہوں نے کہا کہ میں سب سے پوچھتا ہوں کہ زرداری اور نواز شریف اب مجھ پر غداری کا مقدمہ چلائیں گے جن کا سب کچھ باہر پڑا ہے، وہ زرداری جو امریکا سے حقانی کے ذریعے کہتا ہے کہ مجھے فوج سے بچالو اور وہ نواز شریف جو پاناما کیس میں پکڑا گیا وہ سزا یافتہ، مفرور اور جھوٹ بھو کر بھاگا ہوا فیصلہ کرے گا کہ میں غدار ہو؟
عمران خان نے کہا کہ نیوٹرل نے نیوٹرل ہونے کا فیصلہ کیا بہت اچھی بات ہے، نیوٹرل رہنا بہت اچھی بات ہے لیکن ملکی سالمیت بہت ضروری ہے۔