Jun 06, 2022 06:00 pm
views : 368
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan sends demarche to Indian diplomat over blasphemy against Prophet Muhammad (PBUH)
اسلام
آباد، بی جے پی ترجمانوں کے توہین آمیز بیانات، پاکستان کا سخت
احتجاج-مسلح افواج کی بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی
کی شدید مذمت
میڈیا کے
مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے معاملے پر
بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور تضحیک آمیز بیانات کی
مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ
توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید
ٹھیس پہنچی۔ پاکستان نے بی جے پی حکومت کے غیر اخلاقی تادیبی اقدامات پر
افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت میں فرقہ
وارانہ تشدد اور نفرت میں اضافے پر تشویش ہے، بھارت میں مسلم مخالف جذبات
اسلامو فوبیا کے واضح نتائج کے سوا کچھ نہیں۔
پاکستان کی جانب سے بی جے
پی کی قیادت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بی جے پی عہدیداروں کے توہین
آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کی جائے اور بھارتی رہنماؤں سے فیصلہ
کن اور قابل عمل کارروائی سے جواب دہی کی جائے۔
پاکستان کی مسلح افواج
نے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے
ہوئے کہا یہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔