Jun 06, 2022 06:20 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Islamabad- PM set up a committee on an emergency basis to resolve all issues facing Japanese companies
اسلام
آباد، وزیراعظم کی جاپانی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، مسائل حل کرنے کیلیے
کمیٹی قائم-وزیراعظم شہباز شریف جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر
ہماری مدد کی
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی۔
جاپانی
وفد میں پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر میتسو ہیرو واڈا، جاپانی کمرشل
اتاشی اور تمام بڑی صنعتی و تجارتی کمپنیوں کے نمائندے شریک تھے۔
انہوں
نے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان میں بہت سی جاپانی کمپنیاں کام کر رہی
تھیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے
لیے پُرعزم ہیں، پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا
ہے۔پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت سے ہزاروں افراد نے روزگار حاصل کیا، گزشتہ
سات دہائیوں میں جاپان کی جانب سے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کی خطیر رقم دی
گئی۔
انہوں نے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی، انفراسٹرکچر اور پبلک
ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، جاپانی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری
سے ایکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان 2022 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منارہے ہیں۔