Jun 07, 2022 02:15 pm
views : 353
Location : Domestic Place
Islamabad- Prime Minister's big decision to overcome gas shortage
اسلام
آباد، گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ-وزیراعظم کا
سابق قبائلی علاقوں سے دریافت گیس فوری طور پر عوام کو فراہم کرنے کا حکم
وزیراعظم
سے فوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چیئرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پٹرولیم کے
سربراہ فہیم حیدر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو شمالی وزیرستان،
بنوں میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکرٹری
پٹرولیم بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گیس کے شعبے کی مجموعی
صورت حال سمیت طلب اور رسد پر بریفنگ لینے کے بعد دریافت شدہ گیس فوری طور
پر عوام کو فراہم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ یہ ذخائر
عوام کو گیس کی قلت سے نجات دلانے کے لیے استعمال میں لائے جائیں۔وزیراعظم
کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں سے ایک ٹریلین
کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے