Jun 07, 2022 02:25 pm
views : 298
Location : Domestic Place
Islamabad- Elections will be held in October 2023, Shahid Khaqan Abbasi
اسلام
آباد، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر نیب پر برس پڑے کہا
جب تک نیب ہے حکومت نہیں چل سکتی،الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوجائیں گے،نیب کی
وجہ سے ہزاروں ارب کا نقصان ہو چکا ہے
احتساب
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلہ نہ
کرنے سے ملک کا ہزاروں ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے اور ہوتا رہے گا، نیب
ہے کیا اور اس نے ملک میں کیا کیا؟ یہ ہمیں ٹھنڈے دل سے سوچنا ہوگا۔
ملک
میں نیب کو استعمال کرکے سیاست پراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، نیب نے
کتنوں کو جیل میں ڈالا اورکتنوں پر جرم ثابت ہوا، ملک میں احتساب کے ادارے
موجود ہیں، چیئرمین نیب 8 ماہ اجرت پر کام کر کے گھر چلے گئے ہیں، چیئرمین
نیب کو سیاست کو توڑنے مڑورنے پر جواب دینا ہوگا،بتائیں کہ ان چار سال میں
کتنے الزمات درست ثابت ہوئے؟ جب تک نیب کا ادارہ موجود ہے حکومت نہیں چل
سکتی۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گا