Jun 07, 2022 02:30 pm
views : 372
Location : different areas
Lahore- Get out of the house less often to avoid extreme heat, use water frequently, Experts
پنجاب
اور سندھ میں موسم شدید گرم، کے پی کے اور گلگت بلتستان میں بارش
متوقع-ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا-شدید
گرمی سے بچنے کے لیے گھر سے باہر کم نکلیں،پانی کا بار بار استعمال کریں
ماہرین نے خبردار کردیا
محکمہ
موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت
45، بہاولپور اور ملتان میں 46، فیصل آباد اور سرگودھا میں 47 تک جانے کی
پیشگوئی ہے۔ سندھ میں دادو، موہنجو داڑو، نوابشاہ میں پارہ 48 کو چھونےکی
توقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش کا
امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بھی موسم شدید گرم اور
خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت
32 سے 34، قلات میں 29 سے 31، گوادر اور جیونی میں 35 سے 37، نوکنڈی میں 38
سے 40، تربت میں 43 سے 45، سبی میں 47 سے 49 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان
ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا
ہے۔