Jun 07, 2022 02:35 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- In the open market, the dollar has risen by Rs 3 to Rs 205
کراچی،
ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ
گیا-اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 205 روپے کا ہوگیا-ڈالر کی قدر
میں مزید 2 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہو گیا
اعداد و
شمار کے مطابق امریکی کرنسی ایک بار پھر روپے کو روندتی ہوئی مزید 2 روپے
14 پیسے مہنگی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے 20 پیسے کا ہو گیا
ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔، جبکہ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ
کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 235 پوائنٹس اضافہ ہوا ہے جس سے 100 انڈیکس 41 ہزار 812 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
منگل
کے روز کاروبارکے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں
آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر 202 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔