Jun 08, 2022 05:15 pm
views : 409
Location : Domestic Place
Islamabad- Economic stability cannot come without political stability: Shahbaz Sharif
اسلام
آباد، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا،شہباز شریف نے کہا
ملکی ترقی کے لیے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی۔ پالیسیوں میں تسلسل کے
لیے میثاق معیشت ناگزیر ہے
اسلام
آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ
گزشتہ حکومت نے دوست ممالک اور سرمایہ کاروں کو ناراض کیا، ترکی اور چین سے
تعلقات درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان آگے
نہیں بڑھ سکا۔
شہباز شریف نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے،
میثاق معیشت کے تحت ایسے اہداف طے کیے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیا جاسکے،
پالیسیوں میں تسلسل کے لیے میثاق معیشت ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ
قیمتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ملک کے لیے استفادہ نہیں کیا
جاسکا، اگر ہم ایٹمی قوت بن سکتے ہیں تو زرعی اور صنعتی قوت کیوں نہیں بن
سکتے، زرعی شعبہ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری
درآمدات پر پابندی لگا کر سالانہ ڈھائی ارب روپے کی بچت کی، غیر ترقیاتی
اخراجات کو کم کرنا ہوگا، وزارت آئی ٹی کو 2 سال میں 15 ارب ڈالر برآمدات
کا ہدف دیا ہے۔