Jun 08, 2022 05:20 pm
views : 327
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government decided to form a task force to increase investment in the country
اسلام
آباد، ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے حکومت کا ٹاسک فورس بنانے کا
فیصلہ-سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس زراعت اور دیگر پر ٹاسک فورس بنائی
جارہی ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح
سیاست سے بالاتر ہے
وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وزیرِاعظم
شہباز شریف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی
فلاح سیاست سے بالاتر ہے، سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس، مینوفیکچرنگ،
زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جا رہی ہے، برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام
ٹیکس ختم کیے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں ایکسپورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے۔