Jun 08, 2022 05:25 pm
views : 412
Location : Qila Saifullah
22 dead as van falls into ravine near Qila Saifullah
قلعہ
سیف اللہ کے قریب وین کھائی میں جاگری، بچوں اور5خواتین سمیت 22افراد جاں
بحق -حادثےمیں جاں بحق افراد اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیاگیا
قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں گرنے سے5بچوں اور5خواتین سمیت 22افراد جاں بحق اوربچہ زخمی ہوگیا۔
بلوچستان
کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لورالائی
سے ژوب جانے والی مسافروین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں جاگری،جس
کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 12مرد،5خواتین اور 5بچےجان کی بازی ہار
گئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے
مطابق حادثہ اخترزئی ادولہ کے مقام پر پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں، ضلعی
انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
حادثےمیں جاں بحق افراد اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیاگیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔