Jun 08, 2022 05:30 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Electricity shortfall exceeds 5,000 MW, 16-hour load shedding in Karachi
بجلی
کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے زیادہ، کراچی میں 16 گھنٹے کی
لوڈشیڈنگ-اسلام آباد میں 6 لاہور میں آٹھ پشاور اور کوئٹہ میں دس دس
گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 600میگاواٹ ہے
کراچی
میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹے تک پہنچ گیا، اسلام آباد میں 4سے 6
گھنٹے تک بجلی بند رہی، جبکہ لاہور میں سات سے آٹھ گھنٹے، پشاور اور کوئٹہ
میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کے ساتھ
سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، سرجانی ٹاؤن ، نیو کراچی،
لیاری، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، بلدیہ اور لانڈھی کے علاقے سب سے زیادہ متاثر
ہوئے ہیں۔۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 307 میگاواٹ ہے ،ذرائع پاور
ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 293 میگاواٹ ہے، ملک میں
بجلی کی طلب 26 ہزار 600میگاواٹ ہے، پانی سے 4 ہزار 688 میگاواٹ بجلی پیدا
کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 314میگاواٹ بجلی پیدا کررہے
ہیں۔