Jun 09, 2022 05:55 pm
views : 281
Location : domectic place
Islamabad- This time a good budget is coming in which there is relief for the people: Chairman FBR
اس بار اچھا بجٹ آرہا ہے جس میں عوام کیلئے ریلیف ہے: چیئرمین ایف بی آر نے کہا بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا-بجٹ کا حجم 9500 ارب کے قریب ہو گا، تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین عاصم احمد نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو اچھا بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے ریلیف ہے۔
دوسری جانب ایف بی آر ذرائع کےمطابق آئندہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکسزکو کم کیا جائے گا اور جن ود ہولڈنگ ٹیکسز سے آمدن نہیں ہورہی انہیں ختم کیا جائےگا۔ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس برقرار رہیں گے اور ودہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ڈاکیومینٹیشن جاری رہے گی۔
حکومت نے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے اور ان تجاویز پر آئی ایم سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے
بجٹ میں قرض اور قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے 21 ارب ڈالر مختص کیے جا رہے ہیں جبکہ بیرونی قرض کی ادائیگی کے لیے 3500 ارب اور مقامی قرض کی ادائیگی کے لیے 700 ارب روپے رکھے جائیں گے۔