Jun 09, 2022 05:55 pm
views : 271
Location : domectic place
Aamir Liaquat Hussain passes away in Karachi
رکن
قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے-عامر لیاقت حسین نے
رمضان چھیپا کو اپنے کفن دفن کی وصیت کی۔عامر لیاقت کے انتقال سے متعلق
ملازم کے اہم انکشافات
میڈیا کے
مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے ،سماجی رہنما کا
کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے جسد خاکی کو 1 بجکر 20 منٹ پر نجی اسپتال منتقل
کیا ، معانئے کے بعد ڈاکٹر نےتصدیق کی کہ ان کو مردہ حالت میں لایا گیا۔
میڈیا
کے مطابق ملازم کمرے کے اندر گئے تو ڈاکٹر عامر لیاقت بیہوش تھے، ملازم نے
ڈاکٹر عامرلیاقت کو اسپتال منتقل کیا ،ان کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا،
جس کے باعث ممکن ہے ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
قومی رکن اسمبلی
ڈاکٹر عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی ،رمضان چھیپا نے بتایا کہ عامر لیاقت
سے تقریباً ایک ماہ پہلے بات ہوئی تھی، انھوں کی مجھے وصیت کی تھی کہ جب
میرا انتقال ہوجائے تو تدفین کے معاملے آپ نے دیکھنا ہے، مجھے غسل بھی آپ
نے دینا اور کفن بھی آپ نے پہنانا ہے۔
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین
کے انتقال پر ان کے ملازم نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات ملک چھوڑنے کی تیاری
کررہے تھے جبکہ اس دوران بہت روئے جس کے باعث ان کی طبعیت بگڑ گئی۔