Jun 09, 2022 05:59 pm
views : 282
Location : domectic place
Islamabad- I thought the no-confidence motion against me would never succeed, Imran Khan
میرے
خلاف سازش کی گئی، کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے، عمران خان
نے کہا دورے میں بالکل اندازہ نہیں تھا روس یوکرین جنگ شروع ہوجائے گی
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے۔
عمران
خان نے بتایا کہ میرے خلاف سازش 2خاندانوں نے کی، جنہوں نے30سال حکومت میں
رہ کراربوں کی کرپشن کی، ان کی 60 فیصد کابینہ اراکین ضمانت پرہیں، جن
پراربوں کی کرپشن کے کیسزہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی
نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے ، جنہوں نےیہ پلان کیااب وہ پریشان
ہیں، کیونکہ انہوں نےمجھے دوبارہ لانے کیلئے نہیں ہٹایا، اس لیے کہہ رہے
ہیں میری جان کوخطرہ ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ بالکل اندازہ نہیں تھا
روس یوکرین تنازع شروع ہونیوالاہے ،روسی صدر سے ملاقات سے انکار پر
پاکستان کے تعلقات خراب ہوسکتے تھے۔