Jun 10, 2022 06:00 pm
views : 422
Location : Domestic Place
Islambaad- PM Shahbaz Sharif's big step to solve power problems in Gwadar
اسلام آباد، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا گوادر میں بجلی کے مسائل کے حل کیلئے بڑا اقدام- گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل دینے کا اعلان کہا بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، گوادر میں آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے، اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے.
شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں، متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے پیسے کی بچت کرے اور اسکا صحیح استعمال یقینی بنائے، گوادر بندرگاہ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنانے کیلئے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، گوادر کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔