Jun 10, 2022 06:10 pm
views : 395
Location : National Assembly
Islamabad- Federal Cabinet approved the budget, 15% increase in salaries, 5% increase in pension
اسلام آباد، وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 15 فیصدپنشن میں 5 فیصد اضافہ-ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس نہیں ہوگا،مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی
نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا گیا-میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے فائنانس بل 2022-23ء کی منظوری دے دی۔
مسودے کے مطابق اگلے مالی سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد پر لائی جائے گی، 1600 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پیٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کیا جائے گا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی، آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے ، جی ڈی پی کو 67 کھرب سے بڑھا کر 78.3کھرب تک پہنچایا جائے گا۔